یہ راز کھلا ہم پر اسرار خلافت میں
یہ راز کھلا ہم پر اسرار خلافت میں
بندہ ہے شریعت میں مولیٰ ہے حقیقت میں
اقرار و صداقت کا انجام خدا جانے
پتھروں نے گواہی دی شیشوں کی عدالت
سچ ہے کہ یہاں ان کی پہچان ضروری ہے
پہچان کا ساماں ہے خود اپنی تلاوت میں
بہروں کو سنائی دے اندھوں کو دکھائی دے
یہ حکم سنائے ہیں نسبت کی حکومت میں
شیطاں کی برائی پر تحقیق کیے جاؤ
تعریف ہے کیوں حق کی ابلیس کی لعنت میں
اقرار تو کر لینا آساں ہے بہت لیکن
اقرار نبھا لینا مشکل ہے شریعت میں
روح نفس دل و جاں میں مت ڈھونڈھ انہیں رضواںؔ
ہرگز وہ نہیں رہتے بوسیدہ عمارت میں
- کتاب : الکبیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.