اس یار کو پہچانو جو سب سے نرالا ہے
اس یار کو پہچانو جو سب سے نرالا ہے
تعریف ہے یہ اس کی گورا ہے نہ کالا ہے
ہم نور سے پیدا ہیں ہے نور عیاں ہم سے
ہم سے ہے جہاں روشن ہم سے ہی اجالا ہے
یوں اپنی عبادت پر تو فخر نہ کر زاہد
ہر گھر میں محمد ہیں ہر گھر میں اجالا ہے
روح نفس دل و جاں سب ہیں اس کے مکاں لیکن
جس گھر میں وہ رہتا ہے وہ گھر ہی نرالا ہے
اب راہ تصوف میں ممکن ہے بھٹک جائیں
گونگوں کی حکومت کو اندھوں نے سنبھالا ہے
اب دوزخ و جنت کی کیا سیر کریں رضواںؔ
دوزخ کو بھی تالا ہے جنت کو بھی تالا ہے
- کتاب : الکبیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.