کلمہ جو نہیں پڑھتا مومن نہیں کہلاتا
کلمہ جو نہیں پڑھتا مومن نہیں کہلاتا
جو شرک نہیں کرتا جنت میں نہیں جاتا
مشرک جسے کہتے ہیں مومن ہیں وہی برحق
یہ راز سمجھ جاؤ اب میں نہیں سمجھاتا
اللہ کی صورت میں انسان نہیں ہرگز
اک شکل کے دو کیسے قرآن یہ فرماتا
ایمان مرا ایسا ایمان چلا جائے
جب جا کے پھر آتا ہے تا حشر نہیں جاتا
جب شکل نہیں اس کی کس شکل میں دیکھو گے
مرشد سے ذرا پوچھو اس راز کو سمجھاتا
اللہ قیامت میں جس روپ میں آئے گا
پہچانو گے کس طرح دل کہنے کو شرماتا
ظاہر وہ رہا تو کیا باطن وہ رہا تو کیا
وہ کیسا رہا تو کیا اپنا ہے وہ من ماتا
رضواںؔ یہی بہتر ہے اب بند زباں کر لو
بکواس سے کیا حاصل دل ہے یہی فرماتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.