باغ بننا اسے زیبا ہے نہ صحرا ہونا
باغ بننا اسے زیبا ہے نہ صحرا ہونا
دل کی معراج ہے نا کام تمنا ہونا
آپ بے پردہ چلے آئیے میں بزم میں ہوں
مجھ کو آتا ہے نقاب رخ زیبا ہونا
عمر بھر تیری توجہ پہ رہی موت و حیات
قتل کرنا تجھے آیا نہ مسیحا ہونا
تم نے دیکھا ہے کبھی صبح کی بے نوری کو
تم پہ گزرا ہے کبھی شام کا تنہا ہونا
کارواں لے کے چلے آتے ہیں گزرے ہوئے دن
کیا قیامت ہے مرے واسطے تنہا ہونا
دل میں قطرے کے جو طوفاں ہے وہ دریا میں کہاں
ورنہ دشوار نہ تھا قطرے کا دریا ہونا
کیا کروں یاد جو آ جائے وہ مخمور نظر
ورنہ میکشؔ مجھے کیا فرض تھا رسوا ہونا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.