Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بارک اللہ آپ نے کار نمایاں کر دیا

بہزاد لکھنوی

بارک اللہ آپ نے کار نمایاں کر دیا

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    بارک اللہ آپ نے کار نمایاں کر دیا

    اک نظر میں بے نیاز کفر و ایماں کر دیا

    کس نے پھر بے چین یہ ساز رگ جاں کر دیا

    روح کو مضطر کیا دل کو پریشاں کر دیا

    دیکھیے کیا ہو مرے اشک مسلسل بار بار

    دل تھا اک قطرہ مگر اس غم نے طوفاں کر دیا

    اے جبین شوق تیری قوتوں کے میں نثار

    ایک سجدے سے قیام بزم امکاں کر دیا

    اے تصور کیا سکون دل تھا تجھ کو ناگوار

    تو نے ان کو سامنے لا کر خراماں کر دیا

    ایک لمحے میں کیا طے جادۂ عشق و وفا

    میرے پائے شوق نے منزل کو حیراں کر دیا

    اس نگاہ ناز نے بہزادؔ جنبش کے ساتھ

    زندگی بخش دی جینے کا ساماں کر دیا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے