Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سکون دیکھ لیا اضطراب دیکھ لیا

بہزاد لکھنوی

سکون دیکھ لیا اضطراب دیکھ لیا

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    سکون دیکھ لیا اضطراب دیکھ لیا

    غرض کہ رنگ جہان خراب دیکھ لیا

    زمانہ طور کا یاد آگیا زمانے کو

    جدھر بھی تو نے اٹھا کر نقاب دیکھ لیا

    ترا حجاب بھی حد نگاہ بن نہ سکا

    نظر نے آج تجھے بے حجاب دیکھ لیا

    ہر ایک ذرہ میں تیرے تجلیاں ہیں عیاں

    ترا حجاب بھی جان حجاب دیکھ لیا

    پڑی نگاہ تجھی پر تمام محفل میں

    نگاہ حسن مرا انتخاب دیکھ لیا

    بہت لطیف ہیں ناکامیاں محبت کی

    ترے نثار محبت کا خواب دیکھ لیا

    جواب اپنا نہ پایا کہیں بھی اے بہزادؔ

    جہان حسن میں ان کا جواب دیکھ لیا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے