Sufinama

تجھی کو دل کے لئے لا جواب دیکھ لیا

بہزاد لکھنوی

تجھی کو دل کے لئے لا جواب دیکھ لیا

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    تجھی کو دل کے لئے لا جواب دیکھ لیا

    نگاہ حسن مرا انتخاب دیکھ لیا

    نگاہ ملتے ہی کیفتیوں میں ڈوب گیا

    نگاہ میں تری کیف شراب دیکھ لیا

    حجاب اپنے فرائض میں کامیاب نہیں

    مری نظر نے تمہیں بے نقاب دیکھ لیا

    ان انکھڑیوں کی قسم ان کی مستیوں کی قسم

    کہ پر شراب سے جام شراب دیکھ لیا

    ہمیں ہے یاد جوانی برائے نام اپنی

    بس اس طرح سے کبھی جیسے خواب دیکھ لیا

    خدا کے واسطے اب تو معاف رکھ ظالم

    بہت دنوں تری الفت کا خواب دیکھ لیا

    مجھی کو کہتی ہے بہزادؔ مبتلا دنیا

    خراب حال کا حال خراب دیکھا لیا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے