Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دل کی خلش کا دردِ محبت کا واسطہ

بہزاد لکھنوی

دل کی خلش کا دردِ محبت کا واسطہ

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    دل کی خلش کا درد محبت کا واسطہ

    دیکھو ادھر بھی چشم مروت کا واسطہ

    روداد غم کے سننے کی کوشش کرو نہ تم

    افسانہ ہائے درد محبت کا واسطہ

    جلووں کو کھیلنے دو نظر سے مری ذرا

    تم کو نگاہ عشق کی جرأت کا واسطہ

    کیوں بے نقاب کرتے ہو یہ روئے تابناک

    نظارہ جمال حقیقت کا واسطہ

    للہ اس طرف بھی وہی چشم دل نواز

    میں دے رہا ہوں لفظ محبت کا واسطہ

    باقی رہے نہ جیب و گریباں میں ایک تار

    دست جنوں تجھے مری وحشت کا واسطہ

    اے کردگار بخش دے بہزادؔ کے گناہ

    دیتا ہے وہ تجھے تری رحمت کا واسطہ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے