روح رواں نغمہ تم نغموں کا سوز ساز میں
جان خیال و خواب تم جان جہان ناز میں
حامل کیف و ناز تم حامل سوز و ساز میں
ایک جہان راز تم ایک جہان راز میں
مانا کہ تم ہو جان عشق میں بھی تو جان حسن ہوں
تم ہو جو جان غزنوی روح تن ایاز میں
منزل حسن و عشق میں دونوں کا مرتبہ ہے ایک
آپ ستم طراز ہیں اور ستم نواز میں
سنگ در جمال ہو یا کہ ہو نقش پائے دوست
سجدوں سے باز رہ سکوں رہ سکوں وہ بھی باز میں
شان کرم ہی خوب ہے شان طلب بھی خوب ہے
جان گدا بنے ہیں آپ جان گدا نواز میں
دیکھیے میری شان ہے آپ کی شان ہے بلند
آپ بنے ہیں راز دار اور بنا ہوں راز میں
تم سے جہان رنگ و بو مجھ سے جہان درد و غم
حسن کرشمہ ساز تم عشق کرشمہ ساز میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.