Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بن کے تصویر غم رہ گئے ہیں

پیر نصیرالدین نصیرؔ

بن کے تصویر غم رہ گئے ہیں

پیر نصیرالدین نصیرؔ

MORE BYپیر نصیرالدین نصیرؔ

    بن کے تصویر غم رہ گئے ہیں

    کھوئے کھوئے سے ہم رہ گئے ہیں

    کیجیے جو ستم رہ گئے ہیں

    جان دینے کو ہم رہ گئے ہیں

    بانٹ لیں سب نے آپس میں خوشیاں

    میرے حصے میں غم رہ گئے ہیں

    قافلے والے منزل پہ پہنچے

    یہ نہ دیکھا کہ ہم رہ گئے ہیں

    اب نہ اٹھنا سرہانے سے میرے

    اب تو گنتی کے دم رہ گئے ہیں

    اللہ اللہ یہ کس کی گلی ہے

    اٹھتے اٹھتے قدم رہ گئے ہیں

    کائنات جفا و وفا میں

    ایک تم ایک ہم رہ گئے ہیں

    دیکھ کر ان کے منگتوں کی غیرت

    دنگ اہل کرم رہ گئے ہیں

    ہم سے اللہ والے کہاں اب

    آپ جیسے صنم رہ گئے ہیں

    دو قدم چل کے راہ وفا میں

    تھک گئے تم کہ ہم رہ گئے ہیں

    وہ تو آ کر گئے بھی کبھی کے

    دل پہ نقش قدم رہ گئے ہیں

    آج ساقی پلا شیخ کو بھی

    اک یہی محترم رہ گئے ہیں

    وہ گئے جن کے دم سے تھی رونق

    اور رہنے کو ہم رہ گئے ہیں

    ان کی ستاریاں کچھ نہ پوچھو

    عاصیوں کے بھرم رہ گئے ہیں

    اے صبا ایک زحمت ذرا پھر

    ان کی زلفوں کے خم رہ گئے ہیں

    دور ماضی کی تصویر آخر

    اب نصیرؔ ایک ہم رہ گئے ہیں

    دل نصیرؔ ان کا تھا لے گئے وہ

    ہم خدا کی قسم رہ گئے ہیں

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نصرت فتح علی خان

    نصرت فتح علی خان

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے