دو عالم میں نظر آتا ہے جلوہ سر بہ سر اپنا
دو عالم میں نظر آتا ہے جلوہ سر بہ سر اپنا
تماشہ دیکھتا ہے آپ حسن خود نگر اپنا
نگاہوں میں سمائیں کیا کرشمے حسن فطرت کے
ترا جلوہ ہے وافر تنگ دامان نظر اپنا
ہمیں راہ طلب میں خاک ہو جانے سے مطلب ہے
قدم پہنچے نہ پہنچے منزل مقصود پر اپنا
میسر ہوگا اوج خاکساری خاک میں مل کر
فلک پر اڑ کے پہنچے گا غبار منتشر اپنا
ہوائے مرگ کی زد میں چراغ زندگانی ہے
وہیں منزل ہے جس جا ختم ہو جائے سفر اپنا
کوئی پروانہ جلتا ہے تو رو کر شمع کہتی ہے
یہی ہے سوز غم تو خاتمہ ہے تا سحر اپنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.