بس ان کی خوشی جاننا چاہتا ہوں
بس ان کی خوشی جاننا چاہتا ہوں
وہ خود جانتے ہیں میں کیا چاہتا ہوں
سکون دل مبتلا چاہتا ہوں
غم عشق کی انتہا چاہتا ہوں
میں خود اپنی نسبت سے کیا چاہتا ہوں
تمہارا ہی چاہا ہوا چاہتا ہوں
وفا ہی جواب وفا چاہتا ہوں
جنون محبت یہ کیا چاہتا ہوں
تمنا کا مفہوم نازک سمجھ کر
تمنا سے کچھ ماورا چاہتا ہوں
ترے سامنے محویت میں نہ سمجھا
میں کیا چاہتا ہوں میں کیا چاہتا ہوں
زہے جلوہ نا مکرر کہ ہر دم
تمہیں دیکھ کر دیکھنا چاہتا ہوں
محبت میں ہر مدعا سے گزر کر
میں تکمیل ہر مدعا چاہتا ہوں
ذہینؔ اپنے دل سے کیا جس نے بد دل
وہی غمزہ دل ربا چاہتا ہوں
- کتاب : آیات جمال (Pg. 380)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.