Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بسر ہم عجب زندگی کر رہے ہیں

بہزاد لکھنوی

بسر ہم عجب زندگی کر رہے ہیں

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    بسر ہم عجب زندگی کر رہے ہیں

    کبھی جی رہے ہیں کبھی مر رہے ہیں

    یہ نالے یہ آہیں جو ہم بھر رہے ہیں

    انہیں روشناس ستم کر رہے ہیں

    خدا کی قسم بس ہم ہی جانتے ہیں

    محبت کی دنیا میں کیوں کر رہے ہیں

    نہ ہنس کر ہی گزری نہ رو کر ہی ہم سے

    عجب حال میں زندگی بھر رہے ہیں

    تعجب نہ کر غم نہ کھا قلب غمگیں

    ہمیشہ یہی ان کے تیور رہے ہیں

    جفائیں کرو شوق سے تم جفا کی

    شکایت ہی ہم تم سے کب کر رہے ہیں

    شب و روز رو رو کے بہزادؔ گریاں

    طبیعت کو مانوس غم کر رہے ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے