بیگانگیٔ دل کے افسانے کو کیا کہئے
بیگانگیٔ دل کے افسانے کو کیا کہئے
اپنا نہ ہوا اپنا بیگانے کو کیا کہئے
جب دونوں ہی روشن ہیں اک تیری تجلی سے
پھر کعبہ تو کعبہ ہے بت خانے کو کیا کہئے
آتے ہیں ستانے کو جاتے ہیں رلانے کو
اس آنے کو کیا کہئے اس جانے کو کیا کہئے
وہ روکے مرا بیدمؔ دامن سے لپٹ جانا
اور ان کا یہ فرمانا دیوانے کو کیا کہئے
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش حصہ دوئم (Pg. 75)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.