مرے ہوتے ہوئے کوئی شریک امتحاں کیوں ہو
مرے ہوتے ہوئے کوئی شریک امتحاں کیوں ہو
ترا درد محبت بھی نصیب دشمناں کیوں ہو
جو منزل تک پہنچایا ہے تو گرد کارواں کیوں ہو
جو گرد کارواں بھی ہو تو گرد رائیگاں کیوں ہو
وہی بزم تجلی ہے وہی نغموں کی بے تابی
ابھی سنتے ہیں ہم خاموش ساز کن فکاں کیوں ہو
مرا ہست و عدم جب پاک ہے حد تعین سے
تو پھر تیرے لیے قید مکاں و لا مکاں کیوں ہو
خیال وصل جاناں طالع بیدار دشمن ہے
مری آنکھوں تک آتے آتے وہ خواب گراں کیوں ہو
مری آنکھوں سے پردہ ہے جو دل میں رہنے والوں کو
تخیل مؤجزن کیوں ہو تصور ضو فشاں کیوں ہو
اگر میں ہوں تو پھر تم کیا تمہاری جستجو کیسی
نہیں ہوں میں تو مجھ پر میرے ہونے کا گماں کیوں ہو
وہ شیدا حسن صورت پر فدائے حسن معنی ہم
فسانہ قیس کا بیدمؔ ہماری داستاں کیوں ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.