Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ادا کی لے رہی ہے عرش کی پہلو نشیں ہو کر

بیدم شاہ وارثی

ادا کی لے رہی ہے عرش کی پہلو نشیں ہو کر

بیدم شاہ وارثی

MORE BYبیدم شاہ وارثی

    ادا کی لے رہی ہے عرش کی پہلو نشیں ہو کر

    زمیں روضہ کی تیرے تیرے روضہ کی زمیں ہو کر

    رہا جو مدتوں تاج سر عرش بریں ہو کر

    وہی چمکا عرب میں نور رب العالمیں ہو کر

    محمدؐ سر سے پا تک مظہر حسن الٰہی ہیں

    کہ آئے دہر میں تصویر صورت آفریں ہو کر

    کریں تزئین مہ رویان عالم کو ضرورت ہے

    تمہیں کیا چاہیے محبوب رب العالمیں ہو کر

    محمدؐ سب سے پہلے ہم گنہ گاروں کو پوچھیں گے

    ہمیں وہ بھول سکتے ہیں شفیع المذنبیں ہو کر

    ہمارا کچھ نہ ہونا لاکھ ہونے کے برابر ہے

    چلے دنیا سے ہم شیدائے ختم المرسلیں ہو کر

    ہمارے سر پہ بیدمؔ ظل دامان محمدؐ ہے

    تو کیا کر لے گا پھر خورشید محشر خشمگیں ہو کر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے