Sufinama

چاند چھپ جائے گا تارے سو جائیں گے چاندنی رات کا حسن ڈھل جائے گا

نا معلوم

چاند چھپ جائے گا تارے سو جائیں گے چاندنی رات کا حسن ڈھل جائے گا

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    دلچسپ معلومات

    اسمعٰیل آزاد قوال نے اسے اپنی آواز دی ہے۔

    چاند چھپ جائے گا تارے سو جائیں گے چاندنی رات کا حسن ڈھل جائے گا

    جب تک آؤ گے تم صبح ہو جائے گی حسرتوں کا میری دم نکل جائے گا

    اپنے رخ سے نہ سرکاؤ آنچل کو تم مان جاؤ یہ دل ہے مچل جائے گا

    ہوش اڑ جائیں گے عقل کھو جائے گی برق گر جائے گی طور جل جائے گا

    سامنے حسن بے اختیار آ گیا بے قراری کو میری قرار آ گیا

    میں تو سمجھا تھا تسکین ہو جائے گی کیا خبر تھی یہ اور مچل جائے گا

    ہو میرے دل کے تم نا خدائے صنم ہے تمہیں سے میری زندگی کا بھرم

    لاج رکھ لینا الفت کی تم کو قسم تم جو بدلے زمانہ بدل جائے گا

    جاں کنی کا ہے عالم بپا سر بہ سر ہیں پریشاں بالیں پہ سب چارہ گر

    پیار سے رکھ لو تم اپنے زانوں پہ سر موت آ جائے گی دم نکل جائے گا

    حسن کا جلوہ آنکھوں میں چھپ جائے گا ٹوٹ جائے گا جادو بھرا یہ سماں

    لے لو بے خود ہی رہنے دے اے ساقیا ہوش آیا تو نقشہ بدل جائے گا

    جذبۂ عشق اٹھ ظلم پر ظلم ڈھاؤ بھی کر اپنی رسم محبت ادا

    میں مقصد کو اپنے پہنچ جاؤں گا ان کے دل کا بھی ارمان نکل جائے گا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے