چار تنکوں کا سہارا کچھ نہیں
چار تنکوں کا سہارا کچھ نہیں
صحن گلشن میں ہمارا کچھ نہیں
چین لوٹا دل مرا ویراں کیا
بس بگاڑا ہے سنوارا کچھ نہیں
جان دینے کے لیے حاضر ہیں ہم
عاشقی میں یہ خسارا کچھ نہیں
بے وفائی بھی ترا احسان ہے
اس سے بڑھ کر حق ہمارا کچھ نہیں
جستجو ایماں تن آسانی گناہ
موج سب کچھ ہے کنارا کچھ نہیں
ہم سے دل لے کر یہ ظالم نے کہا
جاؤ رستہ لو تمہارا کچھ نہیں
اک نگاہ لطف ہم پر بھی کبھی
عرض ہے اپنی اجارا کچھ نہیں
سارے عالم میں وہی وہ ہیں نصیرؔ
سب کچھ ان کا ہے ہمارا کچھ نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.