اے اشتیاق دید اگر دل میں تو رہے
اے اشتیاق دید اگر دل میں تو رہے
تصویر حسن یار میرے روبرو رہے
فطرت کی سادگی کا انہیں میں ظہور تھا
جو پھول اس بہار میں بے رنگ و بو رہے
ہوں آب آب میں عرق انفعال سے
پھر کس طرح نماز مری بے وضو رہے
آنسو ہماری آنکھ کے دامن میں لیجئے
کیا آبرو گہر کی جو بے آبرو رہے
پھر بادۂ الست سے ایسی ہو بے خودی
کیفیؔ نہ میں رہوں نہ میری آرزو رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.