چشم میں خلق کی گو مثل حباب آتا ہوں
چشم میں خلق کی گو مثل حباب آتا ہوں
عین دریا ہوں حقیقت میں بہا جاتا ہوں
معنیٔ نقطہ انا الحق کو نہ پوچھو مجھ سے
ڈھونڈھتا ہوں اسے جب آنکھوں میں پا جاتا ہوں
کیف و کم میرے ہیں جوں موج حباب و دریا
مجھ سے اٹھتے ہیں اور میں ہی انہیں کھا جاتا ہوں
چشم ظاہر کو اگر بند کرے تو دیکھے
رنگ برنگے کو میں ہر رنگ میں دکھلاتا ہوں
شمع کے طور جلاتا ہوں جگر آتش میں
سخن عشق زباں اپنی پہ جب لاتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.