قیامت ہیں بانکی ادائیں تمہاری
ادھر آؤ لے لوں بلائیں تمہاری
جو پوچھا کبھی شغل تنہائی ان سے
کہا گنتے ہیں ہم خطائیں تمہاری
زمانے میں ہیں یادگار زمانہ
وفائیں ہماری جفائیں تمہاری
ہمیں دو گے انعام کیا روز محشر
جو ہم بات بگڑی بنائیں تمہاری
ہمیں پے تمہارے ہے سم آب و دانہ
قسم بھی جو کھائیں تو کھائیں تمہاری
کرو صدقے غیروں کو سر پر سے اپنے
بڑے لینے والے بلائیں تمہاری
اٹھائے ہیں صدمے بہت داغؔ تم نے
الٰہی بر آئیں مرادیں تمہاری
- کتاب : Guldasta-e-Qawwali (Pg. 25)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.