الٰہی کیا کریں ضبط محبت ہم تو مرتے ہیں
الٰہی کیا کریں ضبط محبت ہم تو مرتے ہیں
یہ نالے تیر بن بن کر کلیجے میں اترتے ہیں
جفا پر جان دیتے ہیں ستم پر تیری مرتے ہیں
یہ نا کام محبت سچ تو یہ ہے کام کرتے ہیں
پے تعظیم اٹھتی ہے قیامت کوئے جاناں میں
اجل کہتی ہے بسم اللہ جہاں وہ پاؤں دھرتے ہیں
بڑھایا دل ہے اس کا اس طرح کہہ کر دم بسمل
لگا چک تیغ اے قاتل کہیں قاتل سے ڈرتے ہیں
تمہاری بد مزاجی سے ہمیں کیوں کر نہ خوف آئے
مثل مشہور ہے صاحب برے سے سب ہی ڈرتے ہیں
- کتاب : Guldasta-e-Qawwali (Pg. 25)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.