مجھ سا نہ دے زمانہ کو پروردگار دل
مجھ سا نہ دے زمانہ کو پروردگار دل
آشفتہ دل فریفتہ دل بے قرار دل
پوچھا جو مجھ سے طالب روز جزا ہے کون
نکلا مری زبان سے بے اختیار دل
تاثیر عشق یہ ہے ترے عہد حسن میں
مٹی کا بھی بناؤں تو ہو بے قرار دل
پہلے پہل کی چاہ کا کیجئے نہ امتحاں
آنا تو سیکھ لے ابھی دو چار بار دل
بے تاب ہو کے بزم سے اس کے اٹھا دیا
غافل ہوں میں مگر ہے بہت ہوشیار دل
مشہور ہیں سکندر و جم کی نشانیاں
اے داغؔ چھوڑ جائیں گے ہم یادگار دل
- کتاب : Naghma-e-Sheeri'n (Pg. 3)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.