وہ مست ناز ہر سو جلوہ دکھا رہا ہے
دلچسپ معلومات
راگنی ضلع۔ وقت ۲؍ بجے دن تال اکتالہ۔
وہ مست ناز ہر سو جلوہ دکھا رہا ہے
آنکھوں میں چھا رہا ہے دل میں سما رہا ہے
لطف شراب الفت محفل میں آ رہا ہے
آنکھیں ملا کے کوئی بے خود بنا رہا ہے
تھم تھم کے درد اٹھے رک رک کے ہر خلش میں
رہ رہ کے دل میں کوئی نشتر لگا رہا ہے
یہ کیا خبر تھی یا رب وحشت بڑھے گی پھر اب
دیوانہ وار کوئی مجھ کو پھرا رہا ہے
بحر فنا میں اپنا یہ سانس جزر و مد ہے
طوفان عشق جاناں لہریں دکھا رہا ہے
اس کی نظر کی بجلی سر طور آ کے چمکی
چشم صنم کا سرمہ جادو جگا رہا ہے
ہستی کے ہم چمن میں ہیں چشم مثل نرگس
داغؔ فراق مہ وش کیا گل کھلا رہا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.