Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ابھی کیا کریں ضبط محبت میں تو مرے ہیں

داغ دہلوی

ابھی کیا کریں ضبط محبت میں تو مرے ہیں

داغ دہلوی

MORE BYداغ دہلوی

    ابھی کیا کریں ضبط محبت میں تو مرے ہیں

    کہ نالے بن کر کلیجہ میں اترتے ہیں

    جفا پر جان دیتے ہیں ستم پر پڑے مرتے ہیں

    یہ ناکام محبت سچ تو یہ ہے کام کرتے ہیں

    کہیں کیا ہم پہ جو صدمے گذرتے ہیں

    لگایا جس گھڑی دل اس گھڑی کو یاد کرتے ہیں

    پے تعظیم اٹھی ہے قیامت کوئے جانا میں

    اجل کہتی ہے بسم اللہ جہاں ہم یاد دھرتے ہیں

    نہ پوچھو کچھ مصیبت درد مندانِ محبت کی

    خدا پر خوب روشن ہے کذر جس طرح کرتے ہیں

    یہاں تک بدگماں ہیں میرے مرغ نامہ بر سے وہ

    کہ پہلے ذبح کرتے ہیں تو پیچھے پر کترتے ہیں

    تمہاری بد مزاجی سے ہمیں کیوں کر نہ خوف آئے

    مثل مشہور ہے صاحب برے سے سب ہی ڈرتے ہیں

    نہ پوچھو داغؔ ہم سے انتظار یار کی صورت

    یہ آنکھیں جانتی ہیں خوب جو نقشے گذرتے ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے