دیکھ پردہ اٹھا کے غفلت کا
دیکھ پردہ اٹھا کے غفلت کا
آدمی آئینہ ہے قدرت کا
تیرے عاشق ہیں تجھ پہ مرتے ہیں
کون بھوکا ہے تیری جنت کا
دو دموں پر ہے انحصار وجود
ایک وحدت کا اک رسالت کا
سر رگڑتا ہوں پائے ساقی پر
حق ادا ہو نہ ہو عبادت کا
کون معشوق کون عاشق ہے
کس کو دعویٰ نہیں محبت کا
ناز نسبت پہ کیوں نہ ہو رضواںؔ
جب کہ دامن ملا ہے نسبت کا
- کتاب : الکبیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.