Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

وہی طاعت ہے طاعت جس سے جاں میں تازگی آئے

دھرم سروپ

وہی طاعت ہے طاعت جس سے جاں میں تازگی آئے

دھرم سروپ

MORE BYدھرم سروپ

    وہی طاعت ہے طاعت جس سے جاں میں تازگی آئے

    وہی سجدہ ہے سجدہ جس سے دل میں روشنی آئے

    وہی ہے ربط و نسبت جس سے ترک ہر دو عالم ہو

    وہی ہے عشق و الفت جس سے رگ رگ میں خوشی آئے

    وہی تسلیم ہے جس میں خداوندی کی لذت ہو

    وہی ہے بندگی جس میں سرورِ سروری آئے

    وہی ہے ذکرِ اطہر جس سے اٹھے نغمگی دل میں

    وہی عرفاں ہے جس سے وجد میں اپنی خودی آئے

    رہی ہے بے خودی جس میں فقط اک کیفِ وحدت ہو

    فنا وہ جس سے اک نقطے پہ ساری زندگی آئے

    کمالِ لطف و رحمت ہے خدا خود آئے انساں تک

    ہے معراجِ عبادت یہ خدا تک آدمی آئے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے