دو دن کی تن آسانی کے لیے تقدیر کا شکوہ کون کرے
دو دن کی تن آسانی کے لیے تقدیر کا شکوہ کون کرے
رہنا ہی نہیں جب دنیا میں دنیا کی تمنا کون کرے
اس اوٹ میں سب کچھ کرتے ہو دامن بھی بچائے رہتے ہو
الزام بھی ہم پر دھرتے ہو گر ہم نہ ہوں پردہ کون کرے
وہ بات ہمارے بس کی تھی یہ کام ہمارے بس کا نہیں
تشکیل تمنا تو کر لی تکمیل تمنا کون کرے
بت سازی وہم و خیال سہی تسکین کی صورت تو نکلی
دنیا کو جتا کے فریب نظر شرمندہ و رسوا کون کرے
خوں ریز ہے جس کا ہر غمزہ پردے سے وہی قاتل نکلا
حیرت میں دنیا محشر ہے کھڑی اب خون کا دعوی کون کرے
محمودؔ نہ تم مجبور کرو حسرت میں کسی کی مرنے دو
اخفائے محبت میں ہیں مزے اظہار تمنا کون کرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.