سن اے مرلی منوہر جان جاں تصویر زیبائی
سن اے مرلی منوہر جان جاں تصویر زیبائی
جگت موہن ہے تو من موہنی ہے تیری رعنائی
تری بنسی کی تانیں مضطرب بھگتوں کے سینوں میں
ترے رخ سے ضیا پاشی دلوں کے آبگینوں میں
تری تابانیاں ہیں صبح کے تابندہ اختر میں
تری شب رنگیاں ہیں شام کی زلف معنبر میں
ترے داغ سیہ سے سرخرو گلشن میں لالہ ہے
ترے افکار سے باطن کی محفل میں اجالا ہے
مچلتی ہیں تری رنگیں ادائیں مرغزاروں میں
ترا پرتو اندھیری وادیوں میں کوہساروں میں
ترے درشن سے اب بھی گوپیاں سرشار رہتی ہیں
تصور کوش رہتی ہیں تبسم کار رہتی ہیں
تو وہ شے ہے زمانہ تجھ سے غافل ہو نہیں سکتا
تو وہ دولت ہے تجھ کو قلب فطرت کھو نہیں سکتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.