نالۂ دل لب سے جس دن آشنا ہو جائے گا
نالۂ دل لب سے جس دن آشنا ہو جائے گا
دیکھ لینا تم کہ عالم کیا سے کیا ہو جائے گا
کیا بتائیں تم ہو کیسے صرف اتنا جان لو
دیکھ لے گا جو تمہیں وہ مبتلا ہو جائے گا
اک تو وہ جاتے ہیں اس پر کھائے جاتا ہے یہ غم
دل سا مونس عمر بھر کا اب جدا ہو جائے گا
ذکر حق سے دل کو تم واصل بحق کر دو شرفؔ
نام لے لے کر خدا کا با خدا ہو جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.