Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

میں کچھ نہیں مگر یہ حقیقت ضرور ہے

فنا بلند شہری

میں کچھ نہیں مگر یہ حقیقت ضرور ہے

فنا بلند شہری

MORE BYفنا بلند شہری

    میں کچھ نہیں مگر یہ حقیقت ضرور ہے

    آپ کے در کرم سے محبت ضرور ہے

    یہ اور بات آئے نہ آداب بندگی

    لیکن آپ کے در سے عقیدت ضرور ہے

    کاسہ میں مجھ فقیر کے کچھ بھی نہیں مگر

    لیکن آپ کے عشق کی دولت ضرور ہے

    مجھ بے نوا کے واسطے یہ بھی تو کم نہیں

    ہاتھوں میں ان کا دامن نسبت ضرور ہے

    مانا نوازشات کے قابل نہیں ہوں میں

    پھر بھی کسی کی مجھ پہ عنایت ضرور ہے

    جلوے ہزار سامنے آتے رہیں تو کیا

    آنکھوں پہ فرض ان کی زیارت ضرور ہے

    آئی نہ غم کی دھوپ کبھی مجھ پہ اے فناؔ

    سر پہ کسی کا دامن رحمت ضرور ہے

    مأخذ :
    • کتاب : Kulliyat-e-Fana Bulandshahri

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے