Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کھلے پھول حسرتوں کے غم زندگی مٹایا

فنا بلند شہری

کھلے پھول حسرتوں کے غم زندگی مٹایا

فنا بلند شہری

MORE BYفنا بلند شہری

    کھلے پھول حسرتوں کے غم زندگی مٹایا

    اسے مل گیا ہے سب کچھ جو تمہارے در پہ آیا

    تجھے سامنے بٹھا کر میں کیا کروں گا سجدے

    ترے حسن کا تصور مجھے تیرے در پہ لایا

    جو تمہارا ہو گیا ہے اسے مل گیا ہے سب کچھ

    اسے ناز ہو نہ کیوں کر جسے آپ نے نبھایا

    ملا کچھ سرور مجھ کو ہوا مجھ پہ وجد طاری

    تو جو عشق بن کے جاناں مری روح میں سمایا

    مری جان تیرے صدقے نئی منزلیں ملی ہیں

    ترے عشق نے فناؔ کو نیا راستا دکھایا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے