تیرا کرم شریکِ محبت سدا رہا
تیرا کرم شریکِ محبت سدا رہا
تیری عطاؤں سے مرا دامن بھرا رہا
جیسا رہا، جہاں بھی رہا، جس جگہ رہا
دل کی نظر سے تیری طرف دیکھتا رہا
یہ بھی ترے کرم، تری رحمت کی بات ہے
تیرے درِ کرم سے مجھے واسطہ رہا
کعبہ نگاہِ رشک سے دیکھا کیا مجھے
سر آستانِ یار پہ میرا جھکا رہا
پائے صنم پہ ہوتی رہی عشق کی نماز
سجدہ ہمارا حاصلِ کعبہ بنا رہا
کم ہو سکی نہ شمعِ محبت کی روشنی
تیرا جمال میری نظر میں بسا رہا
راہوں کی سختیوں سے پریشاں ہوا نہ میں
ہر راستے میں تو مرا مشکل کشا رہا
مجھ کو فناؔ پیامِ بقا تھا ہر ایک سانس
جب تک شریکِ حال کرم یار کا رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.