تیرا شیدا ہوں مرے درد کا درماں تو ہے
تیرا شیدا ہوں مرے درد کا درماں تو ہے
میرا مذہب مرا کعبہ مرا ایماں تو ہے
جان جاں جان طلب حاصل درماں تو ہے
میرے جاناں مری تسکین کا ساماں تو ہے
بیٹھ کر سامنے کیوں تیری تلاوت نہ کروں
اے صنم میرے لیے صورت قرآں تو ہے
حرم و دیر میں پھرتے ہیں ترے سودائی
دل کے آئینے میں اے دوست نمایاں تو ہے
سر جھکاؤں میں کہاں شوق عبادت میں صنم
میرے سجدوں کی حقیقت میں تو پنہاں تو ہے
سوز الفت میں جلا کر مجھے کامل کر دے
میں ہوں پروانہ ترا شمع فروزاں تو ہے
میں فناؔ ہو کے بھی چھوڑوں گا نہ دامن تیرا
میری محفل مری خلوت میرے جاناں تو ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.