دنیا کے حسیں ہم پہ عنایت نہیں کرتے
دنیا کے حسیں ہم پہ عنایت نہیں کرتے
صورت تو دکھاتے ہیں محبت نہیں کرتے
تم ہو کہ سدا توڑتے رہتے ہو جفائیں
ہم ہیں کہ کبھی تم سے شکایت نہیں کرتے
ان شوخ حسینوں سے کبھی دل نہ لگانا
یہ شوخ کسی سے بھی مروت نہیں کرتے
وہ ہیں کہ رقیبوں سے ملا کرتے ہیں ہر روز
ہم ان کے سوا غیر کی چاہت نہیں کرتے
وہ چوٹ حسینوں کی محبت میں لگی ہے
اب آنکھ ملانے کی بھی ہمت نہیں کرتے
بیمار شب ہجر کا دم آ گیا لب پر
تم ہو کہ علاج شب فرقت نہیں کرتے
تم کیسے مسیحا ہو کہ اک روز بھی آ کر
بیمار شب غم کی عیادت نہیں کرتے
جب دیکھو فناؔ تم تو حسینوں پہ فدا ہو
مسجد میں کبھی جا کے عبادت نہیں کرتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.