Sufinama

آگ دامن میں لگ جائے گی دل میں شعلہ مچل جائے گا

فنا بلند شہری

آگ دامن میں لگ جائے گی دل میں شعلہ مچل جائے گا

فنا بلند شہری

MORE BYفنا بلند شہری

    آگ دامن میں لگ جائے گی دل میں شعلہ مچل جائے گا

    میرا ساغر نہ چھونا کبھی ساقیا ہاتھ جل جائے گا

    ایک دن وہ ضرور آئیں گے درد کا سایہ ٹل جائے گا

    اس زمانے کی پروا نہیں یہ زمانہ بدل جائے گا

    آ گیا میرا آنکھوں میں دم اب تو جلوہ دکھا دیجیے

    آپ کی بات رہ جائے گی میرا ارماں نکل جائے گا

    بے سبب ہم سے روٹھو نہ تم یہ لڑائی بری چیز ہے

    صلح کر لو خدا کے لیے یہ برا وقت ٹل جائے گا

    مے کشو اس نظر کی سنو کہہ رہی ہے وہ شعلہ بدن

    مے نہیں جام میں آگ ہے جو پیے گا وہ جل جائے گا

    کوئی آنسو نہیں آنکھ میں بات گھر کی ابھی گھر میں ہے

    تم جو یوں ہی ستاتے رہے درد اشکوں میں ڈھل جائے گا

    دور ہیں جب تلک تم سے ہم کیسے ہوگا مداوائے غم

    ایک دفعہ تم ملو تو صنم غم خوشی میں بدل جائے گا

    گر یوں ہی گھر میں بیٹھا رہا مار ڈالیں گی تنہائیاں

    چل ذرا مے کدہ میں چلیں اے فناؔ دل بہل جائے گا

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نصرت فتح علی خان

    نصرت فتح علی خان

    مأخذ :
    • کتاب : Kulliyat-e-Fana Bulandshahri

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے