دل ہے بے خود سنبھالے نہ سنبھلے ہوش میں مجھ سے آیا نہ جائے
دل ہے بے خود سنبھالے نہ سنبھلے ہوش میں مجھ سے آیا نہ جائے
فنا بلند شہری
MORE BYفنا بلند شہری
دل ہے بے خود سنبھالے نہ سنبھلے ہوش میں مجھ سے آیا نہ جائے
دیکھ لوں گر تری مست آنکھیں جام بھر کر اٹھایا نہ جائے
لاکھ دیکھے جتن ہم نے کر کے بات دل کی سمجھ میں نہ آئی
شہر اجڑے تو بس جائے پھر سے دل جو اجڑے بسایا نہ جائے
سرخ ہونٹوں کا انداز قاتل کر نہ ڈالے بہاروں کو بسمل
دیکھ لے گر تمہارا تبسم پھول سے مسکرایا نہ جائے
اپنے حالات کس کو بتاؤں زندگی ہے میری کشمکش میں
تیر نظروں کا ایسا لگا ہے زخم دل کا چھپایا نہ جائے
آپ کو ایسا دیکھا نظر نے بن گئے آپ نظروں کا حاصل
آپ سے دل کچھ ایسا لگا ہے اب کہیں دل لگایا نہ جائے
اے فناؔ میں نے اپنے لہو سے جس کی راہوں میں گلشن کھلائے
اس ستم گر سے دو پھول لے کر میری تربت پہ آیا نہ جائے
- کتاب : Kulliyat-e-Fana Bulandshahri
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.