Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

یہ ضد ہے آج انہیں بے نقاب دیکھیں گے

فراز وارثی

یہ ضد ہے آج انہیں بے نقاب دیکھیں گے

فراز وارثی

MORE BYفراز وارثی

    یہ ضد ہے آج انہیں بے نقاب دیکھیں گے

    انہیں کھلی ہوئی آنکھوں سے خواب دیکھیں گے

    حجاب کیسا انہیں بے حجاب دیکھیں گے

    نگاہ شوخ کو ہم کامیاب دیکھیں گے

    شباب حسن کے چرچے ہیں تیرے عالم میں

    ہم آج حسن ترا بے نقاب دیکھیں گے

    حرم و دیر کے پردے میں چھپنے والوں کو

    خدا نے چاہا تو ہم بے نقاب دیکھیں گے

    یہ پردے کیسے محبت میں اور حیا کیسی

    ہم آج جلوے ترے بے حجاب دیکھیں گے

    ہم ان کی بزم میں پہلو میں بیٹھ کر آج

    بہت قریب سے وہ ماہتاب دیکھیں گے

    بلا سے کعبے کو جاتے ہیں جائیں شیخ فرازؔ

    بس ہم تو روضۂ عالی جناب دیکھیں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے