مرا سجدہ ادھر ہوگا مرا سجدہ ادھر ہوگا
مرا سجدہ ادھر ہوگا مرا سجدہ ادھر ہوگا
نظر آئے گا تو جس جا ترا جلوہ جدھر ہوگا
بلا سے دیر کو پوجے کوئی کعبے پہ ہو صدقے
میری جاں میرا سر ہوگا تمہارا سنگ در ہوگا
میں جیتے جی تمہیں بھولوں مری جاں یہ نہیں ممکن
لحد میں بھی تمہارا ذکر تا شام و سحر ہوگا
تمہارا ذکر ہی بس ہے عبادت جان جاں میری
تمہارا عشق ہی میرے لیے بخشش کا در ہوگا
تم آل مصطفیٰ ابن علی حسنین کے جانی
تمہارے در کے ٹکڑوں پر ہی بس میرا گزر ہوگا
ازل سے ہوں میں شیدائی تمہارا تم مری چاہت
میرا قصہ تمہارے نام پر ہی مختصر ہوگا
میں منگتا ہوں مگر واللہ فرازؔ اس در کا منگتا ہوں
سخاوت میں نہ ثانی جس کے در کا کوئی در ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.