جہان عشق میں حد سے گزر گیا ہوں میں
جہان عشق میں حد سے گزر گیا ہوں میں
قسم خدا کی خدا تجھ میں دیکھتا ہوں میں
انوکھا ڈھنگ ہے نیا رنگ میری عبادت کا
کہ روز و شب ترے جلووں میں مبتلا ہوں میں
نہ خوف مرگ نہ شوق حیات ہے مجھ کو
سے مر مٹا ہو کسی پر وہ با خدا ہوں میں
نشاں بتاؤں کس سے اپنی بے نشانی کا
تری تلاش میں مدت سے لا پتا ہوں میں
نفس نفس میں سمایا ہے یوں ترے جلوے
خود اپنی شکل میں اب تجھ کو دیکھتا ہوں میں
ہم عاشقوں کا ہے مشرب جدا زمانے میں
ہوں بندہ یار کا اور یار پوجتا ہوں میں
تجلیاں مجھے گھیرے ہیں تیرے جلووں کی
تیرا جمال ہی دن رات دیکھتا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.