عالم میں ساقی آپ کے جیسا نہیں کوئی
عالم میں ساقی آپ کے جیسا نہیں کوئی
بد حال کہیں آپ کا منگتا نہیں کوئی
کیا شان کہ اولاد علی آل پیمبر
واللہ مرے یار کے جیسا نہیں کوئی
ہر دل ترا شیدا ہے فدا تجھ پہ زمانہ
کیا شئے ہے خدا جانے تو سمجھا نہیں کوئی
لاکھوں کے لئے ہوش ہزاروں کئے بے خود
ہشیار تیری بزم میں دیکھا نہیں کوئی
اے حسن کے سلطان پری زادوں کے افسر
جب سے تجھے دیکھا ہمیں جچتا نہیں کوئی
ہیں حسن پرستوں کا تو ایماں یہ حسیں ہے
کیا کفر و شریعت ہمیں پروا نہیں کوئی
گلہائے یکے گلشن بیدم ہیں فرازؔ ہم
جز حضرت وارث میرا داتا نہیں کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.