صاف ہر دشت سے ہے جلوہ نمایاں تیرا
لالہ گلزار سے بڑھ کر ہے بیاباں تیرا
گلشن دہر کے ہر پھول میں ہے تیری
ہر روش سے یہ گلستاں ہے ثناخواں تیرا
تو ہی اول ہے اور آخر بھی یہی ذات تری
وہی ظاہر ہے یہ جلوہ وہی پنہاں تیرا
ہے یہ وہ چشمہ کہ سیراب ہے جس سے ہر اک
دشمن و دوست یہ انعام ہے یکساں تیرا
کس کی قسمت کہ رہے دوست کا پیکاں دل میں
بعد مدت کے فداؔ نکلا ہے ارماں تیرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.