اپنے حواس میں شب غم کب حیات ہے
اپنے حواس میں شب غم کب حیات ہے
اے درد ہجر تو ہی بتا کتنی رات ہے
ہر کائنات سے الگ کائنات ہے
حیرت سرائے عشق میں دن ہے نہ رات ہے
جینا جو آگیا تو اجل بھی حیات ہے
اور یوں تو عمر خضر بھی کیا بے ثبات ہے
کیوں انتہائے شوق کو کہتے ہیں بے خودی
خورشید ہی کی آخری منزل تو رات ہے
توڑا ہے لا مکاں کی حدوں کو بھی عشق نے
زندان عقل تیری تو کیا کائنات ہے
گم ہو کے ہر جگہ میں خود رفتگان عشق
ان کی بھی اہل کشف و کرامات ذات ہے
ہستی بجز فنائے مسلسل کے کچھ نہیں
پھر کس لئے یہ فکر قرار و ثبات ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.