Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

گر یار ہو بہم کوئی ہو ہو نہ ہو نہ ہو

امداد علی علوی

گر یار ہو بہم کوئی ہو ہو نہ ہو نہ ہو

امداد علی علوی

گر یار ہو بہم کوئی ہو ہو نہ ہو نہ ہو

جب اپنا ہو صنم کوئی ہو ہو نہ ہو نہ ہو

خویش و یگانہ کیا ہیں جو میں بھی نہ ہوں نہ ہوں

تو ہو تری قسم کوئی ہو ہو نہ ہو نہ ہو

عالم نہ ہو اور ایسے یہاں لاکھ سب نہ ہوں

کافی ہے تیرا دم کوئی ہو ہو نہ ہو نہ ہو

تو ہی وجود خلق ہے تو ہی سجود خلق

آخر ہے سب عدم کوئی ہو ہو نہ ہو نہ ہو

الفت میں تیری سارا جہاں ہم سے پھر گیا

یاں کس کو ہے الم کوئی ہو ہو نہ ہو نہ ہو

مٹ جائے اپنی ہستئ موہوم غم ہے کیا

ہو دل کو تیرا غم کوئی ہو ہو نہ ہو نہ ہو

علویؔ و سفلی ہوں نہ ہوں پاپوش سے میری

اے مظہر اتم کوئی ہو ہو نہ ہو نہ ہو

ویڈیو
This video is playing from YouTube

Videos
This video is playing from YouTube

پرویز اور مسکین حسین قوال

پرویز اور مسکین حسین قوال

مأخذ :
  • کتاب : خمخانۂ ازلی (Pg. 89)

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے