گیسوؤں کو چہرے پر آپ نے بکھیرا ہے
گیسوؤں کو چہرے پر آپ نے بکھیرا ہے
بادلوں کے سائے میں چاند کا بسیرا ہے
کیا عجب جو ایسے میں توڑ دے کوئی توبہ
جام بھی لبالب ہے ابر بھی گھنیرا ہے
تو بچائے جا دامن میں نہ باز آؤں گا
میرا عشق میرا ہے تیرا حسن تیرا ہے
ان کی زلف برہم میں عارضوں کو کیا دیکھوں
چاند پاس ہے لیکن دور تک اندھیرا ہے
ان دنوں مزاج اے دوست اس طرح ہے حسرتؔ کا
دل میں غم زمانے کا لب پہ نام تیرا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.