خالی تو نہ ہوتا کبھی مے خانہ کسی کا
خالی تو نہ ہوتا کبھی مے خانہ کسی کا
پھر کیا تھا جو بھر دیتا وہ پیمانہ کسی کا
ابرو کا نہ خنجر کا ادا کا نہ کسی کا
مارا ہوا ہے یہ دل دیوانہ کسی کا
تم دور سے رو دو گے بڑا درد بھرا ہے
دیکھو نہ سنو چھیڑ کے افسانہ کسی کا
ہاتھوں میں سبو لب پہ فغاں پاؤں میں لغزش
کیا شورش مستی میں ہے مستانہ کسی کا
جلوے پہ ترے کرتے ہیں سجدہ تجھے بت بھی
اب کعبہ ہوا ٹوٹ کے بت خانہ کسی کا
دل ٹکڑے جگر چاک ہے اور جان پہ صدمہ
کیا کیا نہ ستم ڈھاتا ہے یارانہ کسی کا
رکتا بھی ہے صدقے بھی ہے حسرت سے ہے تکتا
کس دھوم سے جلتا ہے یہ پروانہ کسی کا
اڑتی ہوئی کہہ ان سے صبا حالت غوثیؔ
غم سے کہیں بے کل نہ ہو جانانہ کسی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.