مت ستا اتنا بت کافر مجھے بہر خدا
شاد کر پہلو میں اب آکر مجھے بہر خدا
مسکرا کر وصل کی شب یوں کہا وہ مست ناز
اب نہ چھونا آگیا چکر مجھے بہر خدا
تیری چشم مست کا مستانہ ہوں میں ساقیا
مستی الفت کا دے ساغر مجھے بہر خدا
جان کر تا نظر ہے کیوں اک بت بے رحم کو
چھوڑ دے اب اے دل مضطر مجھے بہر خدا
رات دن غوثیؔ کے لب پر ہے یہی پیارے صدا
منہ تو دکھلا اب دم آخر مجھے بہر خدا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.