عیاں حسن رخ دل دار دیکھو
ہر اک شے میں جمال یار دیکھو
خودی کیا چیز ہے خود چیز کیا ہو
اسے سمجھو اسے ہر بار دیکھو
میں ہی بندہ ہوں کہتا ہے میں ہی حق
انا کے ہیں یہ کیا اقرار دیکھو
خودی کو چھوڑ کر آؤ خودی میں
خودی میں کون ہے خوددار دیکھو
جہاں کو آئینہ بناؤ
پھر اس میں جلوۂ دل دار دیکھو
بغیر یار ہیں اغیار کس جا
انہیں اغیار میں ہے یار دیکھو
کھلی دوکاں ہے اسرار خودی کی
یہ شے ہے اب سر بازار دیکھو
تم ہی میں ہے جسے تم ڈھونڈتے ہو
ذرا خود کو تو تم اک بار دیکھو
تمہیں سا ہے اگر غوثیؔ تو کیا ہے
تم اس میں کس کے ہیں انوار دیکھو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.