تجھے دیکھتا ہوں جہاں جہاں نظر آ رہا ہے وہاں تو ہی
تجھے دیکھتا ہوں جہاں جہاں نظر آ رہا ہے وہاں تو ہی
گو بری ہے رنگ جہاں سے تو مری جاں مگر ہے جہاں تو ہی
تو نہیں تو پھر یہ جہاں کہاں ترے دم سے ہے یہ جہاں جہاں
گو جہاں ہے اور تو اور ہے ہے مگر جہان کی جاں تو ہی
ترا بھید مجھ پہ یہ کھل گیا ترا جلوہ مجھ سے نہ چھپ سکا
مرے جسم سے ہے عیاں تو ہی مری جان میں ہے نہاں تو ہی
تو ہی نور ہے تو ہی نور ہے ترے نور کا یہ ظہور ہے
ترے لا مکاں کا ہے یہ نشاں کہ مکیں تو ہی ہے مکاں تو ہی
مجھے تھا گماں مرا تن ہے یہ مرا دل ہے یہ مری جاں ہے یہ
یہ یقیں ہے اب مرا تن تو ہی مرا دل تو ہی مری جاں تو ہی
تجھے جانتا ہوں تجھ ہی سے میں تجھے دیکھتا ہوں تجھی سے میں
ہے بجان غوثیؔ نہاں تو ہی بشکل غوثی عیاں تو ہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.