کس طرح سے پکارے تمہیں کیا کہا کرے
کس طرح سے پکارے تمہیں کیا کہا کرے
دیکھا ہو جس نے اپ کو مولا وہ کیا کرے
ناموں سے ہے حضور کہ قرآں بھرا ہوا
کس نام سے حضور غلام التجا کرے
سب نام ہے حضور کہ حق کے کہے ہوئے
کیسے خطاب حق کو یہ بندہ ادا کرے
موقوف اک دو نام پہ حق نے کیا نہ خود
بندہ تمہیں حضور کہو کیا کہا کرے
طاقت نہیں غلام جو مولا کا نام لے
بے نام کس طرح جیے ہائے کیا کرے
تن آپ کا دل آپ کا ہے جان آپ کی
غوثیؔ کے پاس کیا ہے جو تم پر فدا کرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.